اشتہار

موجودہ حالات حکومت کی مس ہینڈلنگ کا نتیجہ ہے، شیخ رشید احمد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے حکومت اور فوج کے درمیان سرد جنگ کا آغاز ہوا، عمران خان اور طاہر القادری جوتیاں چھوڑ کر نہیں بھاگیں گے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل زدہ قوم کا پیٹ خالی تقریروں سے نہیں بھرا جاسکتا، ملک میں جمہوریت کو نہیں شریف برادران کو خطرہ ہے،عمران خان نے اسمبلی رول بیک کرنے کی کوئی بات نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا ڈی چوک سے آگے بڑھنے کا فیصلہ درست تھا، خواہش تھی کہ عمران اور طاہر القادری اکٹھے نکلیں، حکومت دونوں کو الگ الگ کرکے نشانہ بنانا چاہتی تھی، موجودہ حالات حکومت کی مس ہینڈلنگ کا نتیجہ ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں پہلی بار متوسط طبقے کے لوگ باہر نکلے ہیں، فوج کے بعد موجودہ حالات میں عدلیہ کو گھسیٹا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرکے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور عمران خان کے استعفے کے ساتھ اپنا استعفے جمع کرادیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں