اشتہار

سعودی وزیر حج و عمرہ کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کریں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیر نے کہا کہ حج اور عمرہ خدمات کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں نجی وسرکاری اداروں کی جانب سے تعاون کی ضرورت ہوگی، مملکت میں زندگی معمول پر آرہی ہے۔

ڈاکٹر توفیق کا کہنا تھا کہ کوشش ہے حج، عمرہ اور زیارت کے سفر کو زائرین ہمیشہ خوشگوار یادوں میں محفوظ رکھیں، اس ضمن میں اہم اقدامات اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پرائیویٹ سیکٹر کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ترقیاتی پروگراموں اور زائرین کو منفرد نیز موثر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اسٹراٹیجک شریک بنائیں گے۔

سعودی وزیر حج و عمرہ نے اعتراف کیا کہ وبا کے دوران حج اور عمرہ خدمات کا دائرہ انتہائی حد تک محدود ہو گیا تھا، اب ہم وبا سے نکل رہے ہیں اور معیشت مضبوط ہونے لگی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبا کے خاتمے کے ساتھ ہی زائرین کی سہولت کے لیے کام کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں