بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنی شادی کے دوران موبائل فون پر پابندی کی وجہ بتاکر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف عنقریب وکی کوشال کیساتھ رشتہ ازودواج میں منسلک ہوجائیں گی، اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر انہوں نے اپنے عزیز و اقارب کو بھی اپنی شادی میں مدعو کیا تمام شادی میں مدعو تمام افراد کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی۔
بالی ووڈ فنکاروں کے اس اقدام پر دونو طرف کے مداح پریشان اور حیران تھے تاہم اب کترینہ اور وکی نے اپنی مداحوں کی حیرانی موبائل فون پر پابندی کی وجہ بتاکر مزید بڑھا دی ہے۔
اداکارہ کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کو میڈیا سے دور رکھنے کی ہرممکن کوشش کی کیوں کہ انہوں نے اپنی شادی کے ٹیلی کاسٹ حقوق باضابطہ طور پر ایمازون پرائم کو 80 کروڑ بھارتی روپے (200 کروڑ روپے پاکستانی) کے عوض فروخت کرکے شادی کو بھی منافع بخش بنالیا ہے۔
اس معاہدے کے مطابق اسٹریمنگ سروس ایمیزون پرائم راجستھان میں چار روزہ گالا کی تقریب کا مظاہرہ کرے گی اور اس شادی کی ویڈیو مبینہ طور پر آئندہ برس نشر کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق مشہور شخصیات اپنی شادی کی فوٹیج اور تصاویر بڑے میگزینز اور بعض اوقات چینلز کو فروخت کرتی ہیں، بھارت میں بھی اس رجحان کو عام کرنے کے لیے او ٹی ٹی اسٹریمنگ سروس نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی فوٹئج کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ بروز جمعرات ہونا قرار پائی ہے۔