جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ایک ہاتھ سے الٹی قلابازی کھانے کا عالمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

افریقی نوجوان نے ایک ہاتھ کی مدد سے 31 الٹی قلابازیاں کھانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

ایسے ہی ایک افریقی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے کرونا وائرس کی وبا کے دوران ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے تین منٹ تین سیکنڈ میں سب سے زیادہ الٹی قلابازیاں کھانے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا زاما موفوکینگ ایک ہاتھ سے الٹی قلابازیاں کھائیں، اس کے بعد دونوں ہاتھوں کو باندھ کر الٹی قلابازیاں کھائیں۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے زاما موفوکینگ کی ایکروبیٹک کی ویڈیو انسٹاگرام پر بھی شیئر کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زاما موفوکینگ 10 سے 13 برس کی عمر سے ایک ہاتھ سے الٹی قلابازیاں کھانے کی مشق کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں