تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

حادثے سے قبل بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کی ویڈیو منظر عام پر

دہلی: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کی حادثے سے قبل کی ممکنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، حکام نے تاحال ویڈیو کی تصدیق نہیں کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر کی تباہی سے متعلق مختلف ویڈیوز وائرل ہیں جن میں ایک ویڈیو حادثے سے قبل کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر بےقابو ہوکر پہاڑی علاقے میں چکر کاٹ رہا ہے، ملکی ایئرفورس نے بھی مذکورہ مناظر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا شہری نے فضا میں ہیلی کاپٹر کی غیرمعولی اڑان کو دیکھتے ہی فوراً ویڈیو بنائی، اس دوران ہیلی کاپٹر کے مختصر مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگئے۔

شہری کے ساتھ خواتین سمیت دیگر افراد بھی ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں جنہوں نے سنگین صورت حال کو پہلی ہی بھانپ لیا تھا اور پھر تھوڑی دیر بعد ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

خیال رہے کہ اب تک تصدیق نہیں ہوئی کہ یہ مناظر بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کے ہیں یا نہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین اسے حقیقی مناظر سمجھ کر شیئر بھی کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -