جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سعودی عرب، امارات ودیگر ممالک کے مسافروں کیلئے اہم خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ملکی ایئرپورٹس پر سعودی عرب، دبئی، شارجہ، ابو ظہبی، جرمنی، برطانیہ اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

- Advertisement -

مختلف ایئرپورٹس پر محکمہ صحت کی ٹیمیں بیرون ملک سے آئے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کر رہی ہیں۔

ذرایع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی طبی جانچ کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے، بی کیٹیگری ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے بھی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں اومیکرون کے مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مسافروں کے لیے ممکنہ طور پر احتیاطی تدابیر مزید سخت کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں