جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

اسد عمر نے اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبریاں سنادیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اہلیان کراچی کو بڑی خوشخبریاں سناتے ہوئے کہا محمودآباد نالہ اگلے 2ہفتوں میں کھل جائےگا جبکہ کراچی سے لیکرپپری تک الگ ریلوےلائن بچھائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی ٹرانسمیشن پلان کاافتتاح گزشتہ سال ستمبرمیں ہواتھا، کراچی کے دیگر4منصوبوں پربھی پیش رفت ہورہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئےایک اورخوشخبری ہےکہ محمودآبادنالہ اگلے 2ہفتوں میں کھل جائےگا، کےفورمنصوبہ26کروڑگیلن کراچی پہنچانے کا 2023کاوعدہ کیاہے، واپڈاکی ذمہ داری لگائی تھی کےفورکاانجیئرنگ ڈیزائن مکمل ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید بتایا کہ پی سی ون مل گیاہےاگلےایک ماہ میں حتمی منظوری ہوجائےگی، ستمبر2023کوکےفورکامنصوبہ مکمل کرلیاجائےگا ، جس کے بعد کراچی کو 26کروڑ گیلن پانی کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔

اسد عمر نے کراچی کیلئے ایک اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا باہر کی کمپنیاں بھی کے سی آر میں دلچسپی لے رہی ہیں، کراچی سے لیکرپپری تک الگ ریلوے لائن بچھائی جائے گی، ایک ماہ بعد کراچی سے پپری ریلوے لائن کا کام شروع ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2016فروری میں یہ منصوبہ بنایاگیاتھا، کہاگیاکہ وفاق مکمل کرے گا صوبہ چلائے گا، جب ن لیگ حکومت ختم ہوئی توبسز کا آرڈر پاس نہ تھا، کام ہونا تو دور کی بات شروع بھی نہیں کی گئی تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کراچی کیساتھ حق تلفی کی گئی ، وفاق نےاپنی ذمہ داری پوری کی ہے، اپریل 2020 میں وفاق اور صوبے میں معاہدہ طے ہوا، جو تمام چیزیں آپ کو بتائیں 20ماہ میں مکمل ہوگئیں۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین توخریدی نہیں جاتی تقریریں کرکےسندھ کوہلادیا، سندھ حکومت بسیں ہی خریدلیتی ایک ٹیکا تک تو خریدا نہیں، انہیں ویلکم کرتاہوں آئیں ساتھ کھڑے ہو کربات کریں جواب دوں گا۔

احسن اقبال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ احسن اقبال سے یاد آتا ہےکہ بےگانےکی شادی میں عبداللہ دیوانہ، بس منصوبےکی ن لیگ نےبنیاد ضروررکھی لیکن مکمل ہم نے کیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گورنرسندھ نے سندھ حکومت کا بلدیات سےمتعلق بل مسترد کرکے واپس بھیجا ، گورنرسندھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ عوام کی نمائندگی کی، ایسالگ رہا تھا کہ کراچی یاسندھ کی عوام بھیگ مانگ رہے ہوں، یہ عوام کا آئینی اور بنیادی حق ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں