تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

‏’نوجوانوں کا اخلاقی معیار بلندکرنا ہماری ترجیح ہے‘‏

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کااخلاقی معیاربلندکرناہماری ترجیح ہے طلبہ ‏کاانتخاب ہے کہ وہ جس شعبےمیں چاہیں مہارت حاصل کریں۔

نیشنل مینجمنٹ کورس کے افسران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ‏کہ سرکاری ملازمین عوامی خدمت کی بڑی ذمہ داری نبھاتےہیں ترقی اور عزت کمانےکا راستہ ‏ہمیشہ چیلنجز سے بھرا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کااخلاقی معیار بلندکرنا ہماری ترجیح ہے آپ کےسامنےبطورفیصلہ ساز ‏ہمیشہ دو ہی راستےہوں گے ایک راستہ پیسہ کمانےکا جو بدعنوانی اورتباہی کی طرف لےجاتا ہے ‏دوسرا راستہ عزت اور ترقی کا ہےجو چیلنجز سے بھرا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارےنظام تعلیم نےطبقاتی تفریق پیداکی ہے حکومت ملک بھرمیں یکساں ‏نصاب لارہی ہے طلبہ کاانتخاب ہےکہ وہ جس شعبےمیں چاہیں مہارت حاصل کریں رحمت للعالمین ‏اتھارٹی کا مقصد معاشرے کے اخلاقی معیارکوبلندکرنا ہے اتھارٹی تحقیق کرےگی اورنبیﷺکی ‏زندگی پرمبنی رہنمائی فراہم کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کوموبائل فون کےذریعےہرقسم کےمواد تک رسائی حاصل ہے غلط مواد ‏ناپختہ ذہن کے لیے غلط فہمیوں اورانتہا پسندی کو ہوا دیتا ہے حکومت ہمارےنوجوانوں اوربچوں ‏کو ایک متبادل فراہم کرےگی طاقت کااستعمال انتہاپسندی کےخاتمےکاحل نہیں ہے نوجوانوں میں ‏اخلاقی اقدارکوفروغ دےکرروادار معاشرہ تشکیل دیں گے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ سابقہ حکومتوں کی بدعنوانی کی وجہ سےقرضےورثےمیں ملے لیکن ‏کورونا کے باوجود پاکستان نے اپنی معیشت کو کامیابی کےساتھ سنبھالا، حکومت کی کاروبارمیں ‏آسانی کی پالیسی سےمعاشی اشاریےمثبت ہوئے توانائی اورپانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ‏‏10 ڈیم کی تعمیرشروع کی معاشی ترقی اورخوشحالی کاحصول ایک بتدریج عمل ہے حکومت طویل ‏المدتی اصلاحات کےنفاذ کےلیےپرعزم ہے پاکستان جلدخطےکااہم لیڈرملک بن جائے گا جیسا70کی ‏دہائی میں تھا۔

Comments

- Advertisement -