اشتہار

بلال مقصود نے جنید جمشید کی یاد تازہ کردی

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار اور سابق بینڈ اسٹرنگز کے ممبر بلال مقصود نے معروف سماجی شخصیت مرحوم جنید جمشید کے ساتھ اپنی ایک پرانی یاد تازہ کردی۔

گلوکار بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اسٹیج پر جنید جمشید کو اپنے کنسرٹ میں آواز جادو جگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں کنسرٹ کے دوران ہی جنید جمشید اسٹیج کے پیچھے موجود بلال مقصود کو اچانک اسٹیج پر بلاتے ہیں اور کنسرٹ کے حاضرین سے ان کا تعارف کرواتے ہیں اور بینڈ ’اسٹرنگز‘ کے حوالے سے بھی بتاتے ہیں۔

- Advertisement -

بلال مقصود نے جنید جمشید کے ہمراہ یہ یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو 1991 میں دبئی میں ہونے والے ’وائٹل سائنز‘ کے کنسرٹ کی ہے جس کی میزبانی میرے والد انور مقصود کررہے تھے اس لیے میں بھی ساتھ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنید جمشید بڑے دل کے مالک تھے جس کا ثبوت دیتے ہوئے انہوں نے مجھے اسٹیج پر اپنے ساتھ بلایا حالانکہ ان کو اس کی ضرورت نہیں تھی لیکن بلا شبہ وہ ایک عظیم انسان تھے۔

بلال مقصود نے اپنے پیغام کے آخر میں مرحوم جنید جمشید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں