تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

پی ایس ایل 7: شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھلاڑیوں کا تبادلہ کرلیا۔

پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے بوم بوم آفریدی سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے کھیلیں گے۔

ملتان سلطانز کے جیمز ونز کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتخار احمد کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا، گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ نے اعظم خان اور افتخار احمد کا تبادلہ کیا۔

واضح رہے کہ  پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں ‏کھیلےجائیں گے۔

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائےگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -