اشتہار

بس ڈرائیور نے مرنے سے قبل مسافروں کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بس ڈرائیور نے مرنے سے قبل 30 سے زائد مسافروں کی جان بچالی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے مدورائی ضلع میں بس ڈرائیور نے دل کا دورہ پڑنے سے چند لمحے قبل ہی بس کو سائیڈ میں پارک کرکے مسافروں کی زندگی بچالی۔

44 سالہ ارومگام تامل ناڈو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی این ایس ٹی سی) کی بس چلا رہے تھے جس میں 30 سے زائد مسافر سوار تھے، ڈرائیور نے اپنے سینے میں شدید درد محسوس کیا تو بس کو روک دیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بس صبح 6 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہوئی تو تھوڑی دیر بعد بھی ڈرائیور نے کنڈیکٹر سے سینے میں درد کی شکایت کی اور بس کو سڑک کے کنارے کھڑا کردیا۔

ڈرائیور بس کو روکتے ہی گر گیا، کنڈیکٹر نے فوری طور پر ایمبولینس بلائی اور اس وقت تک ڈرائیور کی موت ہوچکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارومگام 12 سال سے ٹی این ایس ٹی سی کی بس چلا رہے تھے، انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے اہلخانہ کو اطلاع دینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ٹی این ایس ٹی سی کے منیجر کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے سڑک کنارے بس پارک کرنے کے اس مثالی اقدام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں