جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

کترینہ کی شادی: سلمان خان کے شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کترینہ کیف اور وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، دونوں اداکاروؤں کی شادی میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی لیکن سپراسٹار سلمان خان شادی کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان کے حوالے کئی دنوں سے قیاس آرائیاں چل رہی تھی کہ وہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ مداحوں کی اس الجھن کو سلمان خان نے خود دور کردیا۔

سلمان خان کترینہ اور وکی کی شادی کے وقت بھارت میں موجود ہی نہیں ہیں بلکہ وہ ‘دبنگ ٹور’ پر فارم کرنے کےلیے سعودی دارالحکومت ریاض روانہ ہوچکے ہیں۔

- Advertisement -

اداکار سلمان خان کے ہمراہ بالی ووڈ کی دیگر معروف شخصیات شلپا شیٹی، جیکولین فرنینڈس، سائی منجریکر، پربھو دیوا، سنیل گروور، کمال خان، گرو رندھاوا اور آیوش شرما بھی ‘دبنگ ٹور’ میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل کی شادی میں سلمان خان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کوئی شریک نہیں، گزشتہ روز ان کی بہن ارپیتا خان نے بھی راجھستان جانے کی خبروں کو رد کردیا تھا، بقول ارپیتا خان کے کترینہ اور وکی کی شادی میں انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں