اشتہار

فیصل آباد واقعہ: پولیس نے فقیرنیوں کی نیوز کانفرنس کرا دی

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: فقیرنیوں کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں پولیس نے فقیرنیوں کی نیوز کانفرنس کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ چور خواتین نے ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کے سامنے خود کپڑے پھاڑنے کے اعتراف کے بعد اپنا بیان بدل لیا ہے۔

ایس پی مدینہ ٹاؤن کے دفتر میں مدعیہ آسیہ سمیت 3 خواتین نے میڈیا سےگفتگو کی، دکانداروں کے خلاف کیس کی مدعی آسیہ نے کنیز فاطمہ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کنیز فاطمہ سے ملاقات میں خود کپڑے اتارنے کا اعتراف نہیں کیا۔

- Advertisement -

فقیرنی نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک لڑکی سے سامان چوری کرنے کی غلطی ضرور ہوئی، لیکن ہمارے ساتھ ظلم ہوا، ہمیں انصاف ملنا چاہیے۔

فیصل آباد واقعہ: ’خواتین نے کپڑے خود پھاڑے‘‏

آسیہ نے کہا پانی مانگنے پر چوری کا الزام لگا کر ہم پر تشدد کیا گیا، کپڑے پھاڑے گئے، میں خود واپس آ کر دکان میں بند 2 لڑکیوں کو چھڑانے گئی تھی، ہم نے اپنے لباس خود نہیں اتارے تھے، کنیز فاطمہ سے ملاقات میں خود کپڑے اتارنے کا اعتراف نہیں کیا۔

مدعیہ آسیہ نے کہا واقعے کے بعد پولیس نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، آج ہم جس مقام پر کھڑی ہیں وہ پولیس کی وجہ سے ہے۔

تاہم جب مدعیہ آسیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دینے سے انکار کر دیا، اور وہ دکانداروں کے برہنہ کرنے کے بیان پر ڈٹی رہی۔

واضح رہے کہ مبینہ چور خواتین کی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن کنیر فاطمہ سے ملاقات ہوئی تھی، کنیز فاطمہ نے دعویٰ کیا تھا کہ خاتون نے کپڑے خود پھاڑنے کا اعتراف کیا، ملاقات میں چور خواتین نے چوری کرنے پر معافی بھی مانگی، خاتون نے کہا کہ ڈر کی وجہ سے اپنے کپڑے پھاڑے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں