جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 ارب 64 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 2 ارب 64کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ‏مرکزی بینک کے ذخائر18 ارب 65کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر25ارب 15کروڑ ڈالر ہو ‏گئے ہیں۔ ذخائر میں اضافہ سعودیہ عرب سے3ارب ڈالر ملنےکے باعث ہوا۔

4دسمبر کو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ سعودی ‏ڈویلپمنٹ فنڈ کے اسٹیٹ بینک ذخائر میں 3ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کرائے گئے۔

سعودی عرب نے پاکستان کو تیل ادھار دینے کا بھی اعلان کررکھاہے جب کہ سعودی عرب ایک ‏ارب 20 کروڑ ڈالر کاتیل ایک سال کی ادائیگی پر دے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ‏کہا یہ رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام پرخرچ کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں