تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بندر نے ہمدردی کی مثال قائم کردی

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں، کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو صارفین کے ذہنوں پر گہرے نقوش چھوڑتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کا بچہ کا گٹر جیسی جگہ پر گر جاتا ہے اور گہرائی کے باعث نکلنے سے قاصر نظر آتا ہے۔

بلی کے بچے کو تگ دو کرتا دیکھ ایک بندر اس گٹر نما گڑھے میں کودتا ہے اور ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

بندر کی کوششوں کے باوجود بلی کا بچہ باہر نہ آسکا تو ایک نوجوان لڑکی اس گڑھے نما گٹر میں گئی اور بلی کے بچے کو باہر نکالا جسے بعد میں بندر نے سنبھالا۔

Comments

- Advertisement -