جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سعودی عرب براہ راست آنے پر پھر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے افریقی ملک نائجیریا پر سفری پابندی عائد کردی، اس ملک سے کوئی بھی شہری براہ راست مملکت نہیں آسکے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے نائجیریا سے آنے جانے والی پروازیں معطل کردیں اور دیگر ممنوعہ ممالک کے لیے بھی اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ نائجیریا سے کسی اور ملک میں چودہ دن قیام کے بعد سعودی عرب آنے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

یہ بھی کہا گیا کہ مذکورہ پابندی تمام ممنوعہ ممالک کے لیے ہے، مملکت آنے پر 5 دن ہوٹل قرنطینہ ہوگا، آمد کے پہلے روز پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی ہے۔

جبکہ قرنطینہ کے پانچویں روز دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، اس شرط کا اطلاق ہر فرد پر ہوگا، ویکسین یا بغیر ویکسین یافتہ شہریوں کو بھی قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

پابندی زدہ ممالک سے آنے والے سعودی شہری پانچ دن کی ہاؤس آئسولیشن میں رہیں گے۔ ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کے پانچویں روز کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر یہ پابندی ختم ہوجائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں