جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے گورنر ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں توہین رسالت، توہین مذہب کا کوئی کیس درج نہیں ہوا، متحدہ علما بورڈ نے توہین رسالت، مذہب کے 25 کیسز حل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں جمعہ یوم مذمت کے طور پر منایا گیا، سانحہ سیالکوٹ پر پورے ملک میں اتفاق رائے پیدا ہوا ہے، کسی کے مذہب کے بارے میں فیصلہ کرنے والا کوئی کون ہوتا ہے، جو شخص الزام لگاتا ہے الزام غلط ثابت ہو تو اس آدمی پر وہی حد لاگو ہوتی ہے۔

- Advertisement -

طاہر اشرفی نے کہا کہ لوگوں کو اسلام کے بارے میں بتانے کے لیے رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کی، معاشرے کی تباہی میں ہم سب نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکن شہری قتل کیس، پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم آج سیالکوٹ جائے گی

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کو پھانسی دینی چاہیے، ریاست نے سیالکوٹ کیس کے معاملے پر اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز پنجاب حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر روزانہ مانیٹرنگ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں