اشتہار

آفریدی کی گلیڈی ایٹرز میں شمولیت پر سرفراز کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے شاہد آفریدی کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت کو خوش آئند قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کی شمولیت سے ٹیم مزید مضبوط ہوگئی ہے، ٹیم میں ان کی شمولیت خوش آئند ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ شاہد آفریدی کا آخری سیزن ہے، ایونٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میری شعر و شاعری پر زیادہ غور نہیں کریں، میں بہت خوش ہوں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 7: شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل

ملتان سلطانز کے جیمز ونز کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتخار احمد کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا، گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ نے اعظم خان اور افتخار احمد کا تبادلہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں ‏کھیلےجائیں گے۔

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائےگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں