اشتہار

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے باسی ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا،تاہم آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، دن میں درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکاامکان ہے اسی کے ساتھ ہی دن میں ہوا 27 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

- Advertisement -

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے دسمبر سے فروری کے دوران ملک بھر میں معمول کے مطابق ہلکی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت: موسم سرما کی پہلی لہر اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی

ادھر بلوچستان کے بالائی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد ہے۔

میٹ آفس کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے قدرے کم جب کہ وسطی حصوں میں معمول کے قریب بارشیں متوقع ہیں۔

اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے شمالی حصوں میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں