جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سانحہ سیالکوٹ: پنجاب حکومت کا ملزمان کے ٹرائل کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے سری لنکن شہری کے قتل کیس کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کرلیا اور جیل انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، ذراٸع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کا ٹرائل جیل میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذراٸع نے بتایا کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث ٹرائل جیل کروایا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

- Advertisement -

ذراٸع کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن اور پنجاب حکومت کے اہم اجلاس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا اور جیل انتظامیہ کو جیل میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گٸی ہیں۔

پراسیکیوشن ٹیم نے بھی جاٸے وقوعہ کا دورہ کر کے تمام شواہد اور ویذیوز کا جاٸزہ لیا اور پولیس حکام جلد از جلد چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے اس سے قبل پنجاب حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر روزانہ مانیٹرنگ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں