اشتہار

لالچی شہری کا ٹھنڈی آئسکریم پر پیسوں کی واپسی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

مانچسٹر: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے لالچی شہری نے رقم کی واپسی کے لیے ریسٹورنٹ انتظامیہ کو مضحکہ خیز شکایت کی، جس کی وجہ سے سب حیران رہ گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانچسٹر کے شہر الوڈہم میں قائم ریسٹورنٹ کے مالک حسن حبیب نے بتایا کہ اُن کو آن لائن آرڈر دینے والے گاہک کی جانب سے مضحکہ خیز شکایت موصول ہوئی ہے۔

گاہک نے ریسٹورنٹ سے ملک شیک، چیز کیک اور آئس کریم آن لائن منگوائی، یہ تمام اشیا گھر پر پہنچنے کے 45 منٹ بعد شکایت کی کہ آئسکریم اور بہت ٹھنڈی تھی لہذا ہمیں رقم واپس کی جائے۔

- Advertisement -

حسن حبیب نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنے گاہکوں کے لیے ایک سروس متعارف کرائی، جس کے تحت وہ کھانا کھانے کے بعد پسند نہ آنے کی صورت میں رقم واپس لینے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس خصوصی سروس کے بعد اب انکشاف ہوا کہ آرڈر دینے والے دھوکا دہی سے پیسے واپس لے رہے ہیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی اس پیش کش کو ختم کرنے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اب صرف ریسٹورنٹ میں بیٹھنے والوں کو یہ پیش کش کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں