نیویارک : ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین انسان ایلن مسک نے کل وقتی انفولینسر بننے پر غور و فکر شروع کردیا، ان کا یہ فیصلہ بٹ کوائن پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک اہم اعلان کیا گیا ہے جس نے مداحوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
تیسلا کے بانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام ملازمتیں چھوڑ کر مستقل بنیادوں پر انفولینسر بننے پر غور و فکر کررہے ہیں۔
- Advertisement -
انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بھی اپنے فیصلے پر اظہار رائے کرنے کا کہا، جس پر مداحوں نے ایلن مسک کے فیصلے کو سراہا۔
thinking of quitting my jobs & becoming an influencer full-time wdyt
— Elon Musk (@elonmusk) December 10, 2021