جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کرونا ویکسین نہ لگوانے پر امریکی بحریہ کا افسر برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی بحریہ نے کرونا ویکسین نہ لگوانے پر کمانڈنٹ آفیسر کو نوکری سے فارغ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کرونا وائرس کی ویکسین تک رسائی آسان ہونے کے بعد تمام ممالک نے سرکاری و غیرسرکاری تمام ملازمین اور شہریوں کےلیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا ہے۔

امریکا میں بھی فوجی و غیر فوجی اہلکاروں و ملازمین کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہیں اور انکار پر نوکری سے برطرف کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

فوجی کو نوکری سے نکالنے کا پہلا واقعہ امریکی بحریہ میں پیش آیا ہے جہاں ایک سیکنڈ کمانڈ آفیسر کو ویکسین لگوانے سے انکار پر نوکری سے نکالا گیا ہے۔

نیوی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر جیسن فشر نے اس حوالے سے کوئی واضح وجہ بتانے سے گریز کرتے ہوئے اسے برطرف افسر کے کچھ ذاتی تحفظات قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ برطرف کیے گئے افسر نے ویکسین لگوانے سے انکار کیا اور وائرس کی تصدیق و تردید کےلیے ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا تو اس سے بھی انکار کردیا جس کے باعث انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں