اشتہار

400 روپے کا کیک خاتون ڈاکٹر کو 53 ہزار کا کیوں پڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : دوست کی سالگرہ کے لیے کیک خریدنے والی ڈاکٹر آن لائن لیٹروں کے ہاتھوں کنگال ہوگئی۔

آن لائن فراڈ پوری دنیا میں عام ہوتا جارہا ہے اور دھوکے باز بیکری، موبائل اور کپڑوں کی شاپس و دیگر اشیاء کے نام سے جھوٹی آن لائن شاپس بناتے ہیں اور پھر شہریوں کو باآسانی لوٹتے ہیں۔

آن لائن فراڈ کا ایک واقعہ بھارت کے علاقے گورے گاؤں میں واقع اسپتال کی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آیا جس نے اپنی سہیلی کی سالگرہ کےلیے کیک آن لائن منگوانے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر نے ایک بیکری کا نمبر نکالا اور اسے کال ملائی جو دھوکے باز کو لگی، ڈاکٹر نے 400 روپے مالیت کا ایک کیک آرڈر کیا لیکن ان کے اکاؤنٹ سے 53 ہزار روپے نکل گئے جو وہ خود دھوکے باز کو دیتی رہیں۔

دھوکے باز پہلے انہیں 20 روپے آن لائن سلپ بھیجی پھر 15 ہزار 236 روپے سلپ رجسٹریشن فیس کے نام پر بھیجی کہ کیک کی ڈیلیوری کے وقت رقم انہیں واپس مل جائے گی اور بعدازاں دھوکے باز نے ان سے سسٹم میں خرابی کا بہانا بناکر 38 ہزار 472 روپے کا تقاضہ کیا جو انہوں نے آن لائن منتقل کردئیے۔

آن لائن فراڈ کرنے والے ڈاکٹر سے مزید 50 ہزار کی رقم مانگی تو انہیں اندازہ ہوا وہ دھوکے باز کے ہاتھوں آن لائن لٹ چکی ہیں جس کی انہوں نے پولیس کے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ میں شکایت درج کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں