اسلام آباد سے کراچی آنے والے قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز میں فنی خرابی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے301میں فنی خرابی رپورٹ ہوئی جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، طیارہ ٹیک آف کرنے کے بعد 21منٹ تک ہوا میں رہا۔
فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا۔ کپتان نے با حفاظت طیارہ ایئر پورٹ پر اتارا۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان نے کہا کہ طیارے کے ایک نیوی کیشن سسٹم میں فنی خرابی ہوئی، کپتان نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر طیارے کو واپس اسلام آباد اتارا ہے۔
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں سے متعلق بری خبر!
ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے ہیں، پرواز کو 3بجے کراچی کے لیے روانہ کیا گیا۔
دوسری جانب آج صبح سعودی شہر جدہ سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی پرواز میں فنی خرابی پیش آئی جس کے باعث طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔