جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ہیکرز نے مودی کو بڑا دھچکا دے کر پوری قوم کو تھوڑی دیر کے لیے خوش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: ٹیکنالوجی پر مہارت رکھنے والے ہیکرز نے بھارتی وزیراعظم مودی  کاٹوئٹر اکاونٹ ایک  مرتبہ  پھر ہیک کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی کا ٹویٹر اکاؤنٹ گزشتہ شب ہیک ہوا، جس کے بعد دو بجے کے قریب اُن کے اکاؤنٹس سے ہیکرز نے بٹ کوائن کو سرکاری حیثیت دینے سے متعلق ٹویٹ بھی کیا۔

ہیکرز نے مودی کے اکاؤنٹ کیے جانے والے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ’بھارت میں بٹ کوائن کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے، حکومت ہند نے پانچ سو بٹ کوائن خرید لیے ہیں جنھیں  عوام میں تقسیم کیاجائےگا‘۔

- Advertisement -

سماجی رابطے اور مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ پر کیا جانے والا یہ ٹوئٹ چند ہی منٹ میں وائرل ہوا اور سیکڑوں لوگوں نے کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے پر خوشی کا اظہار کیا مگر تھوڑی دیر کے بعد سرکاری حکام نے مودی کا اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر دو ہزار بیس میں بھی  بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کی ذاتی ویب سائٹ اور ٹوئٹراکاونٹ کا مکمل کنٹرول ہیکرز نے حاصل کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں