اشتہار

سعودی حکومت نے پھر پابندی کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے پھر سختی کا اشارہ ملا ہے، حکام نے زور دیا ہے کہ شادی ہالز اور تقریبات میں احتیاطی تدابیر کی پھر پابندی کرائی جائے گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کی وزارت بلدیات و دیہی وآبادکاری امور کے ترجمان نے سعودی عرب میں شادی ہالز اور تقریبات میں کورونا ایس او پیز کی پابندی کی پھر ہدایت کی ہے تاکہ وبا کا پھیلاؤ نہ ہوسکے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت کے تمام علاقوں میں میونسپلٹی و بلدیاتی کونسلوں کے انسپکٹرز، کمشنریوں اور تحصیلوں کے ذمہ داران بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تفتیش کریں گے۔

- Advertisement -

‘شادہ ہالز اور دیگر تقریبات کی انتظامیہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مقرر ضوابط کی پابندی کو یقینی بنائیں گی۔’

وزارت کے ترجمان نے کہا کہ اب تک مملکت بھر میں شادی ہالز میں دوہزار 356 تفتیشی کارروائیاں کیں، اس دوران مختلف قسم کی 193 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی خلاف ورزیاں شادی ہالزمیں ماسک نہ پہنے، سینیٹائزر کی عدم دستیابی، وائرس میں مبتلا ہونے کے شبے پر متعلقہ افراد کوآئسولیشن میں نہ بھیجنے اور وائرس سے بچاو کےلیے انتباہی علامتیں چسپاں نہ کرنے جیسی خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں