اشتہار

پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں اومی کرون ویرینٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ، کراچی کی خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگردوافراد میں اومی کرون کےشواہد نہیں ملے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں پہلے اومی کرون ویرینٹ کیس کی تصدیق کردی، ترجمان این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی سے موصول سیمپل میں اومی کرون پایا گیا ہے،اومی کرون کی تصدیق جینوم سیکونسنگ سے ہوئی.

- Advertisement -

قومی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے پرانے و نئے ویرینٹ سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن اہم ہے، شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا سے بچاؤکی ویکسین لگوائیں۔

ذرائع این آئی ایچ نے بتایا کہ اومی کرون پازیٹو 65 سالہ خاتون نے ویکسی نیشن نہیں کرائی تھی، کراچی سے موصول 3سیمپلز کی جینوم سیکوئنسنگ مکمل ہو گئی ، موصول 2سیمپلز میں اومی کرون کی تصدیق نہیں ہوئی۔

اومی کرون پازیٹو مریضہ 8 دسمبر سے گھر پر آئسولیشن میں ہیں، متاثرہ خاتون کراچی کےآغاخان اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں