جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

اسدعمر تماشائیوں کی کم تعداد پر افسردہ، طلبا کا داخلہ فری؟

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی قلیل تعداد پر ‏افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کے لیے داخلہ فری کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاک ویسٹ انڈیز میچ دیکھا اور اس موقع پر میڈیا سے ‏غیررسمی گفتگو کی۔ ‏

اسدعمر نے کہا کہ افسوس اس بات پر ہےکہ اسٹیڈیم خالی ہےپہلےجگہ نہیں ہوتی تھی کراچی کے ‏نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم آئیں رمیزراجہ سےدرخواست کرونگاکہ اسٹوڈنٹس کیلئے ‏فری انٹری کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت پیسہ کمانےکا نہیں ہے ابھی تک کورونا کےحالات اورشرح بہت کم ہے ہم ‏روزانہ دیکھتے ہیں صورتحال کاجائزہ لیتےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نےانٹرنیشنل فلائٹ آپریشنزجاری رکھےہوئےہیں لیکن یورپ، افریقی ‏ممالک سمیت دیگر ممالک سےآنے والوں کی انٹری بندکی، پی ایس ایل کےحوالےسےپی سی بی کی ‏مشاروت سےفیصلےکریں گے این سی اوسی اورپی سی بی مل کر کام کر رہےہیں کوشش ہےپی ‏ایس ایل میں بھی100فیصدحاضری کیساتھ میچ کرائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں