اشتہار

سعودی عرب: یکم جنوری سے نئی پابندی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں رینٹ اے کار ایجنسیوں پر جنوری سے نئی پابندی عائد ہونے جارہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ’الف‘ اور’ ھ ‘ زمروں والی رینٹ اے کار ایجنسیوں اور کمپنیوں کو جنوری 2022 سے ’نقل گیٹ‘ کے ذریعے ایگریمنٹ جاری کرنے کا پابند بنایا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیٹگری میں شامل گاڑی کرائے پر دینے والی ایجنسیوں یا کمپنیوں کو الیکٹرانک سسٹم کا استعمال ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔

- Advertisement -

سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ مستقبل میں اس حوالے سے کسی تحفظات پر ترمیم بھی ممکن ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ تاجیر پلیٹ فارم ہر طرح کی گاڑیوں اور رینٹ پر دینے کے عمل کو منظم کر رہا ہے، رینٹ اے کار ایگریمنٹ کا اجرا تمام فریقوں کے حقوق کے تحفط کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس ضمن میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز جولائی سے کیا تھا۔

ابتدائی طور پر ’د‘ اور بغیر درجہ بندی والے زمروں کی اینٹ اے کار ایجنسیاں اور کمپنیاں شامل کی گئی تھیں تاہم اب اس کا دائرہ مزید بڑھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں