اشتہار

‘امریکا میں جمہوریت ٹوٹ رہی ہے’، یوایس ٹوڈے کے مضمون نے تہلکہ مچادیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکہ اپنے ہی جمہوری بحران سے نبرد آزما ہو نے کے باعث جمہوریت کے لیے مشعل بردار نہیں ہو سکتا، امریکی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے کثیر الاشاعت اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے ایک مضمون میں ووٹنگ کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ ،بلیک ووٹرز میٹر کے شریک بانی کلف البرائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے میں جب صدر بائیڈن عالمی ڈیموکریسی سمٹ کی میزبانی کر رہے ہیں، یہاں ہماری اپنی جمہوریت ٹوٹ رہی ہے، جب آپ کے اپنے ہی گھر میں آگ لگی ہو تو آپ جمہوریت کے لیے مشعل بردار نہیں بن سکتے۔

مضمون میں کہا گیا کہ جمہوریت کے ماہرین اور اس کی وکالت کرنے والوں کے لئے یو ایس کیپیٹل کی شورش امریکا کی جمہوریت میں وسیع تر خامیوں کی واضح مثال تھی، اس شورش میں ایک مشتعل ہجوم نے آزادانہ اور منصفانہ صدارتی انتخابات کی توثیق کو روکنے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

مضمون کے مطابق ناقدین کو خدشہ ہے کہ اگر صدر جو بائیڈن کی سربراہی کانفرنس اور کھلے معاشروں کے تحفظ کی وسیع تر کوشش کو کامیاب کرناہے تو امریکا کو سب سے پہلے مثال پیش کرکے رہنمائی کرنی چاہیے اور اپنی ناکامیوں کو دور کرنا چاہیے۔

مضمون میں مزید کہا گیا کہ اس میں دیگر اندرونی پریشانیوں میں بے تحاشا غلط معلومات، وسیع پیمانے پر عوامی عدم اعتماد اور بڑھتی ہوئی سیاسی پولرائزیشن بھی شامل ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں