اشتہار

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا گھانا کا دورہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، پاک بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جہاں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، گھانا کی بندرگاہ تیما آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے گھانا کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پیشہ وارانہ امور اور دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا، میڈیکل کیمپ میں 3 ہزار سے زائد مریضوں کو علاج اور ادویات دی گئیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گھانا کے عوام نے پاک بحریہ کے جذبہ خیر سگالی کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا، دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں