ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

لاہور میں 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی ، ایک ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈیفنس تھانے کی حدود میں 2 لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، پولیس نے ایک ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک اور اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ، جہاں ڈیفنس تھانے کی حدود میں ملزمان کی جانب سے 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزم کےدیگر2  ساتھی فرارہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 3ملزمان نے زیادتی کے بعد3 موبائل اور 45ہزارچھینے، پکڑے گئے ملزم کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا ڈیفنس مبینہ زیادتی کیس میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں 2 لڑکیوں سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی، عثمان بزدار نے کہا متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں