جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پنجاب: بلدیاتی قانون کا مسودہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت نے بلدیاتی قانون کا نیا مسودہ تیار کرلیا، مسودہ اسمبلی میں پیش ہونے کے بعد متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بلدیاتی قانون کا مسودہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد مسودہ قائمہ کمیٹی کو دیا جائے جو ساٹھ روز بعد بل واپس اسمبلی کو بھیجوائے گی۔

مسودہ ذرائع کے مطابق حلقہ بندیوں کےلیے کمشنرز الیکشن کمیشن مشترکہ طور پر کام کریں گے اور اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز حلقہ بندیوں سے متعلق تمام تجاویز تیار کریں گے۔

- Advertisement -

نئے بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد حکومتی بلدیاتی حکومت کے کاموں میں شرکت کرسکے گی جب کہ ترقیاتی بجٹ کی ذمہ داری بلدیاتی حکومت کے سپرد ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخی عمارات، پارکس اور شہر کی خوبصورتی کیلئے انتظامات بھی بلدیاتی حکومت کرے گی اور این جی اوز، کھیل اور ضلعی انتظامیہ کے کیسز کی پیروی بھی بلدیاتی حکومت کے ذمے ہوگی۔

بلدیاتی بل کے مسودے کی منظوری کے بعد قدرتی آفات میں بلدیاتی حکومت صوبائی محکموں سے معاونت کرے گی جب کہ بیواؤں، یتیموں، معذور افراد کی دیکھ بھال بھی بلدیاتی حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومت سرکاری محکموں سے کام لے گی اور صفائی کی ذمہ دار بھی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں