تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے کا اعلان ، تاریخ بھی سامنے آگئی

دبئی: آئی سی سی نے اگلے سال ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈکپ نیوزی لینڈ میں کھیلا جائےگا، فارمیٹ کے مطابق ہر ٹیم کو 7 گروپ میچز کھیلنا ہونگے۔

پاکستان کی وویمن ٹیم میگا ایونٹ کا آغاز روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہونے والے میچ سے کرے گا، مقابلہ 6 مارچ کو ہوگا۔

وویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنے دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، 11 مارچ کو گرین شرٹس جنوبی افریقا سے مقابلے کے لئے میدان میں اتریں گی جبکہ 14 مارچ کو اس کا ٹاکرا بنگلہ دیش کے ساتھ ہوگا۔

اکیس مارچ کو ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان میدان میں اترے گا، 24مارچ کو پاکستان انگلینڈ سے ٹکرائے گا جبکہ میزبان نیوزی لینڈ سے پاکستان کا میچ 26 مارچ کو ہوگا۔ICC Women's Cricket World Cup 2022 – Fixtures

واضح رہے کہ پاکستان، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیموں نے کوالیفائر میچز کھیل کر میگا ایونٹ میں رسائی حاصل کی ہے۔

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچز زمبابوے میں کھیلے گئے تھے تاہم کرونا وائرس کی نئی وبا ‘اومیکرون’ کے باعث ان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -