اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 96 لاکھ خاندان اور 10ہزار سے زائدکریانہ اسٹور راشن پروگرام میں رجسٹر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ 96لاکھ خاندان،10ہزارسےزائدکریانہ اسٹورراشن پروگرام میں رجسٹرہوچکے اور رجسٹرڈکریانہ اسٹورزکی تعدادمیں اضافہ ہورہا ہے۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پروگرام سے 2کروڑ خاندان آٹا،دال ،گھی پر30فیصدرعائت حاصل کریں گے اور 7لاکھ کریانہ اسٹور120ارب کی سبسڈی خاندانوں کو دینے کا ذریعہ بنیں گے۔
96لاکھ خاندان اوردس ہزار سے زیادہ کریانہ سٹور وزیراعظم کےراشن رعائت پروگرام میں رجسٹر ہو چکے ہیں,اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےاس پروگرام کے ذریعے دو کروڑ خاندان آٹا،دال اورگھی پر30فیصدرعائت حاصل کرینگےجبکہ7 لاکھ کریانہ سٹور120 ارب کی سبسڈی خاندانوں کو دینےکا ذریعہ بنیں گے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2021
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن پروگرام کے تحت غریب گھرانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے گروسری اسٹورز کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ ریلیف دینےکیلئےہر ممکن اقدامات کررہی ہے، مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی تکالیف کا احساس ہے، ہم غریب ترین لوگوں کواشیائےضروریہ پرسبسڈی دےرہے ہیں۔