اشتہار

بھارتی ہیلی کاپٹر حادثہ: زخمی اعلیٰ فوجی افسر بھی چل بسا

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن وارن سنگھ کی بھی موت واقع ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر فوجی افسران کی موت کا سبب بننے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں گروپ کیپٹن بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کا علاج جاری تھا۔

وارن سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 8 دسمبر کو تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے۔

ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت، ان کی اہلیہ، ڈیفنس اسسٹنٹ، سیکیورٹی کمانڈوز، فضائیہ کے پائلٹس سمیت مجموعی طور پر 14 افراد سوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں