اشتہار

معروف گلوکار علی ظفر نے اسموگ پالیسی پر سوال اٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور سمیت پنجاب میں بڑھتی اسموگ کے اثرات نے سب کو پریشان کردیا ہے ایسے میں گلوکار علی ظفر نے حکومتی پالیسیوں پر سوال اٹھادیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنی گاڑی کے ایئر فلٹر کی ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر فلٹر مکمل طور پر مٹی سے اٹا ہوا ہے۔

اس ویڈیو کو مثال بناتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے لکھا کہ لاہور کےبچے اور شہری ایسی گندی فضا میں سانس لے رہے ہیں، تین سو ائیر کوالٹی انڈیکس پر دنیا پریشان ہوجاتی ہے لیکن ہم نو سو ائیر کوالٹی انڈیکس پر خاموش ہیں، حکومت بتائے اسموگ سےمتعلق پالیسی ہے کیا؟

- Advertisement -

اپنے ٹوئٹر پیغام میں علی ظفر نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ہیش ٹیگ ‘سانس لینے دو’ کو ٹرینڈ بنانے میں میرا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ لاہور ان دنوں اسموگ سے بری طرح متاثر ہورہا ہے، آج بھی لاہور میں فضائی آلودگی اوسط ائیرکوالٹی انڈیکس 358 تک جا پہنچی، آلودگی کا سب سے زیادہ تناسب 817 اے کیو آئی مال روڈ پر ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گلبرگ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 761 جبکہ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں اے کیو آئی 760 ریکارڈ کیا گیا، فضائی آلودگی کے باعث لاہور کے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں