پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے قبل ویرات کوہلی کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے وہ دستیاب ہیں، اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ ویرات کوہلی نے ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے دستیاب ہیں، اس سیریز میں بریک نہیں مانگا تھا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پانچوں سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ میں ون ڈے کا کپتان نہیں رہوں گا، پہلے مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا پھر بھی ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب ہوں۔

ویرات کوہلی نے بتایا کہ سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹے قبل مجھ سے رابطہ کیا گیا، چیف سلیکٹر نے ٹیسٹ ٹیم کے بارے میں تبادلہ خیال کیا پھر میٹنگ ختم کرنے سے پہلے بتایا گیا کہ میں ون ڈے کا کپتان نہیں رہوں گا اور مجھے اس سے کوئی پریشانی نہیں تھی میں بطور کھلاڑی کھیلنے کو تیار ہوں۔

مزید پڑھیں: روہت، کوہلی تنازع نے بھارتی ٹیم میں دراڑ ڈال دی؟

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ دورہ کے لیے بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی کوہلی سے ونڈے کی کپتانی سے ہٹا کر روہت شرما کو نیا کپتان بنایا گیا تھا۔

اس کے بعد سے ہی بی سی سی آئی کے اس فیصلے پر تنازعہ چل رہا ہے، کرکٹ ماہرین کی بھی اس میں الگ الگ رائے ہے، کچھ کوہلی کو ہٹائے جانے کو درست ٹھہرا رہے ہیں تو کوئی اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپراسپورٹ پارک سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں