اشتہار

اشنا شاہ کا اداکاراؤں پر تنقید کرنے والوں کیلیے پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اداکاراؤں پر تنقید کرنے والوں کے لیے پیغام شیئر کردیا۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ادب و آداب اور اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنے والا ہر پاکستانی اداکاروں کو کم تر سمجھتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں تو وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔

اشنا شاہ نے لکھا کہ ایسے افراد وہ چینل بھی نہ دیکھیں جو اسلام کی تبلیغ نہیں کرتے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’اپنی غیرت دکھائیں اور ایسی ذہنیت والے افراد سوشل میڈیا کا استعمال بھی ترک کردیں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی تبصرے کررہے ہیں، صارفین کی اشنا کی بات سے اتفاق کیا اور ناقدین کو بلاوجہ کی تنقید کرنے سے منع بھی کیا۔

یاد رہے کہ اشنا شاہ نے سات سال قبل ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اس دوران انہوں نے کئی مقبول عام ڈرامے کیے جن میں بشر مومن، نیلم کنارے، تھوڑا سا آسمان، لشکارا اور بلا شامل ہیں۔

اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ریڈیو اور ٹی وی کی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں