جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

دوسرے میچ میں غلطیاں ہوئی ورنہ نتیجہ مختلف ہوتا، ویسٹ انڈین کپتان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ویسٹ انڈین کپتان نکولس پوران نے پاکستان سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کو غلطیوں کا نتیجہ قرار دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کے 173 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 163 پر ڈھیر ہو گئی تھی، ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے جس کے بعد کپتان نکولس پوران بھی پاکستانی ٹیم کی بولنگ کے معترف ہوچکے ہیں۔

نکولس پوران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے میچ میں ہم سے غلطیاں ہوئی اگر غلطیاں نہ ہوتیں تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

- Advertisement -

ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران بھی غلط شاٹ لگا کر آؤٹ ہوا لیکن پاکستانی ٹیم کی بولنگ بھی بہت زبردست ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں برینڈن کنگ نے شاندار کارکردگی دکھاکر اپنی کلاس شو کردی ہے۔

نکولس پوران کا مزید کہنا تھا کہ تیسرے ٹی 20 میں تبدیلی کے حوالے سے ابھی نہیں بتا سکتا لیکن کوئی بھی تبدیلی ہو یا نہ ہو، میچ جیتنے کی کوشش کویں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 09 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں