اشتہار

ثانیہ مرزا کی روایتی مشرقی لباس میں انسٹاگرام تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی روایتی مشرقی لباس میں انسٹاگرام تصاویر وائرل ہوگئیں۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

ثانیہ مرزا کی روایتی مشرقی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، ایک تصویر میں ثانیہ مرزا کو غرارہ زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

ثانیہ مرزا کی سفید رنگ کے کڑھائی والے پاکستانی لباس میں بھی دلکش تصویر بہت پسند کی جارہی ہے۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھارتی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے مشہور گانے ’سے شاوا شاوا’ پر لپ سنکنگ کررہی تھیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اس سے قبل بھی بیٹے اذہان اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ متعدد ویڈیو شیئر کرچکی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں