جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل کی منظوری وزیراعظم کی جدوجہد کا نتیجہ ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور نے امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل کی منظوری کو تاریخ ساز اقدام قرار دیتے ہوئے کہا بل کی منظوری وزیراعظم کی اسلامو فوبیاکیخلاف جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کیخلاف بل کی منظوری کے حوالے سے بیان میں کہا کہ بل منظور ہونا ایک تاریخ ساز اقدام ہے، اس بل کی منظوری دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے ایک اہم سنگِ میل ہے، بل کیلئےووٹ دینے والے اراکین کوسلام پیش کرتا ہوں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بل کی منظوری وزیراعظم کی اسلامو فوبیاکیخلاف جدوجہدکانتیجہ ہے، اسلاموفوبیاکےخوفناک رجحان کیخلاف دنیاکو ملکر کام کرنا ہے۔

گورنرپنجاب نے کہا کہ اسلامو فوبیا کی خوفناک ،بھیانک شکل بھارت میں پنجےگاڑھےہوئےہے ، آرایس ایس نے20کروڑمسلمانوں کیخلاف تشدد کی لہر جاری  کررکھی ہے اور ا گاؤ ماتا کے جیالےج تھوں کی صورت میں مسلمانوں کی زندگیوں سے کھیل رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن قوتیں دہشتگردی کواسلام سے جوڑتی ہیں جودرست نہیں،اسلام محبت امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں