اشتہار

پہیلی بوجھیں: کیا آپ یہ تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ کونسا لڑکا اکیلے رہتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قارئین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے تصویری پہیلی کی روایت کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

آج ایک مرتبہ پھر نئی تصویر شایع کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر کئی صارفین کو ذہنی آزمائش میں ڈال دیا، اب اس پہیلی کا جواب بتانا آپ کا امتحان ہے، دیکھتے ہیں آپ میں کتنی عقل مندی ہے۔

اس طرح کی پہیلیوں کا حصہ بن کر جواب تلاشنا ذہنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھی معاون ہے۔ بہرحال یہاں موجود تصویری پہیلی کا جائزہ لیں دیکھتے ہیں آپ کس حد تک اپنی عقل کا استعمال کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 لڑکے ہیں جن میں ایک دانتوں کو برش کر رہا ہے اور بائیں جانب والا لڑکا جو ہرے رنگ کی قمیض میں موجود ہے وہ شیو بنا رہا ہے۔

تو بتائیں ان میں سے کونسا لڑکا ہے جو اکیلے رہ رہا ہے؟

اگر آپ نے پہیلی بوجھ لی تو یقیناً آپ نے اپنی ذہانت کا بہترین استعمال کیا اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ان میں سے کون اکیلے رہتا ہے۔ تصویر میں موجود بائیں جانب والا لڑکا جو شیو بنا رہا ہے اس کے سامنے رکھے گلاس میں ایک ہی ٹوتھ برش موجود ہے جبکہ دوسری جانب جو لڑکا ہے وہ برش کر بھی رہا ہے اور اس کے پاس دوسرا برش بھی ہے۔

تو اس طرح یہ ثابت ہوا کہ دو برش جس تصویر میں نظر آرہے ہیں وہ لڑکا اکیلا نہیں رہتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں