اشتہار

دنیا کا امیر ترین کتا اپنا بنگلہ فروخت کرنے پر تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس : امریکا میں رہنے والے ایک جرمن شیفرڈ کتے کو دنیا کا امیر ترین کتا قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ ’’ذاتی حیثیت میں‘‘ 375 ملین ڈالر (تقریباً 60 ارب پاکستانی روپے) مالیت کے اثاثوں کا مالک ہے۔

یہ کہانی 1992 میں شروع ہوئی جب امریکا میں مستقل رہائش اور شہریت رکھنے والی جرمن شہزادی کارلوٹا لیبن اسٹین کا انتقال ہوا جس کا کوئی قریبی رشتہ دار بھی نہیں تھا۔

یہ کتا ایسی شاندار اور پرتعیش زندگی گزار رہا ہے جسے دیکھ کر انسان بھی رشک کرنے پر مجبور ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے امیر ترین یہ کتا اپنا ایک بنگلہ فروخت کرےگا، جرمن شیپرڈ کتے گنتھر تھری کو اس کی مالکن کارلوٹا لیبن اسٹین نے مرنے سے قبل اپنی وصیت میں 45 کروڑ یورو کی مالیت کی جائیداد کا وارث مقرر کیا تھا۔

مذکورہ بالا کتے کے مرنے کے بعد اس کی جائیداد کا وارث گنتھر فور قرار دیا تھا۔ کتے کی جانب سے فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا 30 سال قبل گلوکارہ میڈونا کی ملکیت تھا اور فروخت کیلئے اس کی قیمت 3 کروڑ 20لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔

فوربس میگزین کے مطابق دونوں گنتھر کتے اٹلی میں رہائش پذیر ہیں اور شاہانہ انداز سے زندگی گذار رہے ہیں جہاں ان کی خدمت پر انسان مامور ہیں۔ وہیں سفر کیلئے یہ خالص جرمن شیپرڈ کتے اپنا پرائیویٹ جیٹ بھی استعمال کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں