اشتہار

صنم چوہدری نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے شوبز کو خیرباد کہنے کی وجہ بتادی۔

سابقہ اداکارہ صنم چوہدری نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شوبز چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

صنم چوہدری نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں جو مانگتی تھی وہ اللہ مجھے دے دیتا تھا، مجھے شادی کرنی تھی، اللہ تعالیٰ نے کروادی، اولاد عطا کی مجھے ہر چیز سے نوازا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دِن رات محنت کی اور کامیاب بھی ہوئی، مجھے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی مِلا، زندگی بالکل ٹھیک تھی اور بہت مزہ آرہا تھا۔

سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ایک بات جو میرے دل سے نکل رہی ہے وہ یہ کہ اصل میں مجھے پتہ نہیں تھا کہ مرنا بھی ہے، یہ وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ کہیں میں بطور اداکارہ دنیا کو خوش کرنے کے لیے اپنے رب کو ناراض تو نہیں کر رہی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs. Chohan (@sanamchauhdry)

صنم نے کہا کہ میرے پاس سب کچھ تھا لیکن پھر بھی کچھ کمی لگتی تھی، بعد میں احساس ہوا کہ میرے پاس سکون نہیں تھا، ہر طرف ایک دوڑ لگی ہوئی تھی، سمجھ نہیں آتا تھا کہ اس کا اختتام کیا ہوگا۔

سابقہ اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے لگا تھا شاید کام نہ کرنے کی وجہ سے ایسا ہے، میں نے بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کم کیا اور تمام پروڈکشن ہاؤسز سے رابطے کیے اور انہیں وقت دے دیا کہ اس ماہ میں کام کا آغاز کروں گی۔

Sanam Chaudhry gets hitched - Celebrity - Images

انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نے خود سے سوال کیا تو احساس ہوا کہ آخر زندگی میں مجھے چاہیے کیا؟ سب کچھ ہونے کے باوجود مزید کس چیز کی خواہش ہے؟ میں نے اپنی تمام تر توجہ قرآن کی طرف لگائی، اسے پڑھنا شروع کیا اور تفسیر پڑھی جس نے میری زندگی بدل دی۔

یاد رہے کہ صنم چوہدری نے رواں برس اگست میں انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں، بعدازاں انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں