جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ملزم کا خاتون سے بڑا مطالبہ، ایف آئی اے نے پکڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل کرنے والے نوجوان ‏کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ روڈ ‏سے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مواد برآمد کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالہ میں خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار کو گرفتار کیا ‏گیا ہے ملزم متاثرہ خاتون کا ہمسایہ ہے اور بلیک میل کر کے خاتون سے 2لاکھ 40ہزار اینٹھے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ملزم نے متاثرہ خاتون سے مکان بھی نام پر کرنے ‏کا مطالبہ کیا تو ایف آئی اے کی ٹیم نے شکایت پر کارروائی کی۔ ‏

سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ملزم کو سیالکوٹ روڈسےگرفتار کیا گیا اور اس سے تفتیش کی ‏جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں