اشتہار

سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے پیچھے سازشی نظریات پوشیدہ تھے یا وجہ کچھ اور تھی، امریکی صدر نے قتل کی ہزاروں تفتیشی دستاویزات جاری کردیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی 22 نومبر 1963 کو گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی، امریکی صدر کے قتل کے الزام میں خفیہ اداروں نے لی ہاروے اوسوالڈ نامی شخص کو گرفتار کیا تھا جس کا کئی ممالک سے تعلق جوڑا تھا۔

جان کینیڈی کے قتل سے متعلق تحقیقات دستاویزات کی تعداد ہزاروں میں ہے جسے کچھ عرصے بعد امریکی نیشنل آرکائیو کی ویب سائٹ پر شائع کردیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ دنوں 1 ہزار 400 خفیہ فائلیں شائع کی گئی ہیں جب کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی 53 ہزار خفیہ فائلیں شیئر کرچکے تھے۔

جاری ہونے والی دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی سکیورٹی اداروں نے سوویت یونین کے خفیہ اداروں اور افریقی کمیونسٹ گروہوں سے لے کر اطالوی مافیہ تک تمام ممکنہ پہلوؤں کی چھان بین کی تھی۔

امریکی اداروں نے کیوبن صدر فیڈل کاسٹرو کی کمیونسٹ حکومت کی بھی جاسوسی کی جس کی وجہ لی ہاروے کے ان سے رابطے تھے لیکن تحقیق میں یہی بات سامنے آئی کہ لی ہاروے نے اکیلے ہی امریکی صدر کا قتل کیا تھا۔

کینیڈی کے قتل پر تحقیق کرنے والے صحافی اور مصنف فلپ شینن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ابھی بھی 15 ہزار کے قریب فائلوں کو خفیہ رکھا ہو ہے جن میں اکثر فائلیں سی آئی اے اور ایف بی آئی کی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں