اشتہار

ایکشن سے بھرپور فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس 10‘ مزید تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : مقبول ترین ایکشن تھرلر فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کے دسویں حصّے کی نمائش مؤخر کردی۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلمیں دیکھنے کے دلداہ مداحوں و صارفین کےلیے یونیورسل پکچرز کی جانب سے بری خبر آگئی۔

یونیورسل پکچرز کے بینر تلے بننے والی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 10 کی ریلیز 19 مئی 2023 تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ فلم کو 7 اپریل 2023 میں ریلیز ہونا تھا تاہم فلم کو نمائش کےلیے 19 مئی کو سنیما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مقبول ترین ایکشن فلم فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کے نویں حصے نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دئیے تھے، فلم نے عالمی سطح پر 72 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا کامیاب بزنس کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں