جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مزاحیہ الفاظ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

ژالے سرحدی کو مزاحیہ ویڈیو میں پان والے سے متعلق لپک سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں ژالے کہہ رہی ہیں کہ ’میں نے پان والے سے بولا کہ ایک پان لگا دو، وہ بولا کون سا پان لگائیں، میں نے بولا میٹھا پان لگا دو۔‘

اداکارہ نے کہا کہ پھر وہ بولا کہ کتنا میٹھا؟ میں نے بولا کہ فُل میٹھا کردو پھر وہ بولا رس گلا ڈال دیں کیا پان میں۔‘

ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ژالے سرحدی نے گزشتہ دنوں بھی اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کے دوران کسی چیونٹی کو نقصان نہیں پہنچا۔

ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ’چیونٹی نے مجھے کاٹا میں نے برداشت کیا، میں چیونٹی کی تھوڑی سی چٹکی کیا لی بے چاری ٹپک گئی۔‘

ویڈیو کے آخر میں اداکارہ نے کہا کہ ’جب مذاق برداشت ہوتا نہیں ہے تو کرتے کیوں ہو۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں